برطرف جج کا کیس لارجر بینچ میں
اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سپریم جوڈیشل جوڈیشل کونسل کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 17 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔
شوکت عزیز صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل نے آئی ایس آئی کے ریفرنس کے نتیجے میں برطرف کیا تھا۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس راولپنڈی بار سے خطاب میں خفیہ ادارے آئی ایس آئی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر دائر کیا گیا تھا۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر پہلی مرتبہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی اوپن کورٹ میں کی گئی تھی۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے فیصلے میں شوکت صدیقی کی برطرفی کی وجہ ان کی جانب سے ججز کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بتایا تھا۔

