متفرق خبریں

جیو نیوز کیبل پر بند کر دیا گیا

مارچ 13, 2020

جیو نیوز کیبل پر بند کر دیا گیا

پاکستان کے سب سے بڑے نیوز نیٹ ورک جیو کو کیبل پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ نیا ٹیل کیبل پر نشریات نیچے کے نمبروں پر دکھائی جا رہی ہیں۔

جمعے کو وزیراعظم کی معاون برائے اطلاعات فردوس اعوان نے پریس کانفرنس میں جیو نیوز پر تنقید کی اور کہا کہ جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی گرفتاری میں حکومت کا ہاتھ نہیں۔

جیو نیوز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ظفر عباس نے ٹویٹ کیا ہے کہ بظاہر پیمرا حکام کی جانب سے کیبل آپریٹرز کو جیو بند کرنے ہدایات دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہدایات فردوس اعوان کی پریس کانفرنس کے بعد جاری کی گئیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے