تاریخ کا ایک باب بند، ڈاکٹر مبشر حسن کا انتقال
پاکستان کے بزرگ سیاست دان اور پیپلز پارٹی کے بانیوں میں شامل ڈاکٹر مبشر حسن 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ ان کی نماز جنازہ سنیچر کی شام لاہور کے باغ رحمت میں ادا کی گئی۔
ڈاکٹر مبشر حسین پاکستان کے بہترین دماغوں میں سے تھے۔ وہ دانشور، سیاست دان اور ماہر معیشت تھے۔
ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت میں وزیر خزانہ رہے۔ ڈاکٹر مبشر حسن نے پاکستان کی معیشت اور سیاست پر متعدد کتابیں لکھی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر مبشر حسن کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

