مصری ٹی وی پر کورونا وائرس کا انٹرویو
مصر کے ایک ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں عالمی وبا کورونا وائرس کا انٹرویو نشر کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹی وی شو کے میزبان نے کورونا کو مہمان کی شکل میں ویڈیو لنک پر پروگرام میں لیا اور سوالات کیے۔

بتایا گیا ہے کہ عربی زبان کے اس چینل کے ٹاک شو میں زیادہ تر سوالات متعلقہ تھے تاہم دلچسپ بات یہ تھی کہ وائرس کو بھی دستانے پہنائے گئے تھے۔

