پاکستانی عمرہ زائرین کی واپسی کے لیے تین دن
سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کی وطن واپسی کے لیے ڈیڈ لائن میں تین دن کی توسیع کر دی ہے۔ سعودیہ میں فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد پی آئی اے پروازوں کی آمد و رفت میں ردوبدل کر دیا۔۔۔
سعوی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کی واپسی کے لیے ڈیڈ لائن کی مدت میں تین دن کی توسیع کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے ذریعے جدہ اور مدینہ سے عمرہ زائرین کو واپس لایا جائیگا،عمرہ زائرین کی واپسی کے لئے 6 جہازاستعمال کئے جائیں گے
سعودی حکومت کی جانب سے پروازوں پر پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازوں میں ردو بدل کر دیا گیا ہے، آج کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 398،پیر 16 مارچ کو لاہور سے ریاض کی دو طرفہ پروازیں پی کے 755 اور پی کے 756 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے ریاض کی دو طرفہ پروازیں پی کے 727 اور پی کے 728 اور اسلام آباد سے دمام کی دو طرفہ پروازیں پی کے 245 اور پی کے 246 منسوخ کر دی گئی ہیں۔فلائٹ آپریشن میں ردوبدل کے بعد کراچی سے دمام کی دو طرفہ پروازیں پی کے 242 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے ہر پرواز کے بعد تمام جہازوں کی ڈس انفیکشن بین القوامی معیار کے مطابق کر رہا ہے۔

