متفرق خبریں

وزیراعظم نے طارق جمیل سے ہاتھ نہ ملایا؟

مارچ 16, 2020

وزیراعظم نے طارق جمیل سے ہاتھ نہ ملایا؟

پاکستان کے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق گفتگو کی گئی۔

جاری کی گئی تصویر میں مولانا آگے بڑھ رہے ہیں مگر وزیراعظم نے سینے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔

کورونا سے حفاظتی اقدامات میں ہاتھ نہ ملانا بھی شامل ہے۔

وزیراعظم کے دفتر نے یہ نہیں بتایا کہ کیا کوئی اجتماعی دعا کی جائے گی یا پھر ٹیلی ویژن پر مولانا کا خطاب برائے توبہ استغفار نشر کیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے