قبائلی صحافی سیلاب محسود گزر گئے
پاکستان کے سابق قبائلی علاقے سے رپورٹنگ میں بین الاقوامی طور پر شناخت بنانے والے ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے بانی رہنما سیلاب محسود طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔
سیلاب محسود ساری زندگی قبائلی صحافیوں اور قبائل کی حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔
صحافی رفعت اللہ اورکزئی نے سیلاب محسود کی وفات کی اطلاع دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’میرا ان سے بڑا قریبی تعلق تھا، میرا نام سیلاب صاحب نےرکھا تھا، ان کا اپنا نام بھی رفعت تھا۔‘
صحافی حامد میر نے لکھا ہے کہ ان کی سیلاب محسود سے آخری ملاقات پشتون تحفظ موومنٹ کے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے جلسے میں ہوئی تھی جس میں عمران خان نے بھی شرکت کی تھی۔

