پاکستان24 عالمی خبریں

چین میں کورونا پر قابو، امریکہ میں بے قابو

مارچ 21, 2020 2 min

چین میں کورونا پر قابو، امریکہ میں بے قابو

Reading Time: 2 minutes

چین نے کورونا وائرس پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ملک میں نئے کیسز سامنے نہیں آئے۔

دوسری جانب امریکہ میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور تین ریاستوں کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک اور کیلی فورنیا کے گورنرز کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کرنے اور دونوں ریاستوں کو لاک ڈاؤن کرنے کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ پورے ملک کو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے وائرس کو روکنے کے لیے اٹھائے چینی اقدامات کی تحسین کی ہے۔

ادھر چین کے ماہرین نے دنیا کے کئی ملکوں کے شعبہ صحت کے حکام کے ساتھ ویڈیو لنک رابطے میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی صورتحال پر چینی ماہرین کی چار گھنٹے طویل انٹرنیشنل ویڈیو کانفرنس ہوئی جس میں چینی ماہرین نے پاکستان سمیت کئی ممالک کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے۔

پاکستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے کہا کہ مشکل وقت میں ایسا موقع فراہم کرنے پر چین کے شکرگزارہیں۔

”چینی حکام نے پاکستان کے کئی سوالات کا جواب دیا۔ ویڈیو کانفرنس اور جوابات سے ہمارے علم میں اضافہ ہوا۔“

یورپی ، وسطی اور جنوبی ایشیا کے 20 ممالک ویڈیو کانفرنس میں شریک ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے 20 کے قریب ماہرین شریک ہوئے۔

چینی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کرونا وائرس سے نبردآزما ہونے کے لیے اپنے تجربات پاکستان سے شیئر کرتا رہے گا۔ چین نے30 ہزار مشتبہ افراد کی چیکنگ کے لیے کرونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کردی ہیں۔ چین پاکستان کو ماسک ،حفاظتی لباس اور وینٹی لیٹرز دے گا۔

سفارت خانے کے مطابق چین نے ایک لاکھ میڈیکل ماسک پاکستان کو فراہم کیے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے