برطانوی وزیراعظم آئی سی یو میں منتقل
Reading Time: < 1 minuteعالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ یعنی آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بورس جانسن کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ تاحال مثبت ہیں اور ان میں بیماری کی شدید علامات ہیں جس کی وجہ سے ان کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم کو گزشتہ ماہ کے اواخر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ امور مملکت چلاتے رہیں گے۔
پیر کی شام وزیراعظم کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن کی غیر موجودگی میں سیکریٹری خارجہ ڈومینک راب ان کی نمائندگی کریں گے۔
امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کے لیے امریکی طبی شعبے کو مدد فراہم کرنے کے لیے کہا ہے۔