عالمی خبریں

وہ ملک جہاں کورونا نہیں پہنچ سکا؟

اپریل 8, 2020

وہ ملک جہاں کورونا نہیں پہنچ سکا؟

دنیا کے دو سو کے لگ بھگ ملکوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں کی موجودگی اور حفاظتی اقدامات کرنے کے بارے میں سرکاری سطح پر تصدیق کی ہے تاہم چند جزائر اور ایک ملک ایسا ہے جہاں تاحال وائرس کی موجودگی کے بارے میں جواب نفی میں ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق شمالی کوریا میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں اور اس کے ٹیسٹ بھی نہیں کیے جا رہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ کے وسط میں یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ شمالی کوریا میں کورونا کے پہلے مریض کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اس خبر کی کہیں سے بھی تصدیق نہیں کی جا سکی تھی اور خیال کیا گیا کہ افواہ یا کسی کی ذہنی اختراع ہے۔

شمالی کوریا دنیا سے کٹا ہوا، پابندیوں کا شکار ملک ہے جہاں پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کی دوا بھی عام شہریوں کو دستیاب نہیں۔

کم یونگ ان کی حکمرانی میں شمالی کوریا ٹرین کے راستے چین سے جڑا ہوا ہے اور اس کو پڑوسی ملک جنوبی کوریا سے تنازع دہائیوں سے جاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے