کھیل

انڈیا نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

مارچ 7, 2017 < 1 min

انڈیا نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

Reading Time: < 1 minute

بنگلور : دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں انڈیا نے آسٹریلیا کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔ اس میچ میں فتح کے لیے آسٹریلیا کو 188 رنز کا ہدف ملا لیکن اس کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 112 رنز ہی بنا سکی۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے لیے کپتان سمتھ 28 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ سات کھلاڑیوں کا سکور دوہرے ہندسوں تک بھی نہ پہنچ سکا۔ انڈیا کے لیے ایشون سب سے کامیاب بولر رہے جنھوں نے چھ وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ امیش یادو نے دو جبکہ ایشانت شرما اور رویندر جدیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انڈیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ انڈیا کا مڈل اور لوئر آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا اور اس کی چھ وکٹیں سکور میں صرف 36 رنز کا ہی اضافہ کر سکیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے چھ، سٹارک اور اوکیف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 276 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں 189 رنز بنائے تھے۔ اس طرح آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 87 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے