پاکستان24 عالمی خبریں

امریکہ میں 22 ہزار سے زائد ہلاک

اپریل 13, 2020 < 1 min

امریکہ میں 22 ہزار سے زائد ہلاک

Reading Time: < 1 minute

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد گزرتے وقت کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 517 افراد عالمی وبا کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مختلف ریاستوں میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد امریکی شہری کورونا سے متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے دو ہفتے قبل کہا تھا کہ ایسٹر کے موقع پر وائرس کا شکار ہو کر مرنے والے امریکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

امریکہ میں صحت سے متعلق حکام نے خبردار کیا تھا کہ بروقت اور درست اقدامات نہ کیے گئے تو ریاستوں میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ کے لگ بھگ ہوگی۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی وبا سے اس وقت تک دنیا میں اٹھارہ لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے زیادہ ہے۔

چین سے پھوٹنے والی عالمی وبا نے براعظم یورپ اور امریکہ میں سب سے زیادہ شہریوں کو مثاثر کیا ہے جبکہ ترقی پذیر ملکوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کروڑوں افراد گھروں میں بیٹھے ہیں اور معیشتیں تباہ ہو رہی ہیں۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کمزور معیشتوں کے حامل ملکوں میں بھوک تیزی سے بڑھے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے