امارات ایئر لائن کی پروازیں شروع
دنیا کی بڑی ایئر لائن کمپنی ایمریٹس نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا ہے۔
کورونا وائرس سے بری طرح متاثرہ عالمی ایئر لائنز انڈسٹری میں ایمریٹس کے اس فیصلے کو غور سے دیکھا جا رہا ہے۔
پیر سے محدود پیمانے پر شروع کی گئی ان پروازوں میں وائرس کی روک تھام کے لیے انتہائی سخت تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور مسافروں کے طبی معائنے بھی ضروری قرار دیے گئے ہیں۔
پروازیں دبئی سے فلپائن، تیونس، الجیریا، جکارتہ، تائی پے، شکاگو اور کابل کے لیے چلائی جا رہی ہیں۔

