عالمی خبریں

برطانیہ: لاک ڈاؤن میں تین ہفتوں کی توسیع

اپریل 17, 2020

برطانیہ: لاک ڈاؤن میں تین ہفتوں کی توسیع

برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کیا گیا ملک گیر لاک ڈاؤن مزید تین ہفتے تک جاری رہے گا۔

ادھر یورپ کے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے علاقائی ڈائریکٹر ہانس کلگ نے خطے کے تمام ملکوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف ایک جیسے اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ یورپ میں گزشتہ دس دنوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز دو گنا ہو گئے ہیں اور بدترین متاثرہ ملکوں میں مریضوں کے تعداد ایک دوسرے کے برابر ہو گئی ہے۔

ہانس کلگ نے خبردار کیا ہے کہ یورپ اس وقت طوفان کی آنکھ میں ہے۔

یورپ میں اٹلی، سپین، فرانس، برطانیہ اور جرمنی میں کل ہلاکتیں 80 ہزار کے لگ بھگ ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد دس لاکھ کے قریب ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے