جنگ کے ماروں کو سیلاب کا سامنا
خانہ جنگی اور بیرونی جارحیت کے شکار یمن کے باشندوں کو سیلاب کی آفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سعودی عرب اور ایران کے حامیوں کی آپس میں لڑائی کی وجہ سے لاکھوں باشندے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہزاروں افراد کو گزشتہ دو دنوں سے شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

گزشتہ پانچ برس سے جنگ اور قحط کے شکار یمنی باشندوں کے لیے یہ ایک نئی آفت ہے۔

