پاکستان پاکستان24

فردوس عاشق فارغ، جنرل عاصم باجوہ کا تقرر

اپریل 27, 2020

فردوس عاشق فارغ، جنرل عاصم باجوہ کا تقرر

پاکستان میں سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فردوس عاشق اعوان کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔

سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق جرنیل عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ہوں گے۔

شبلی فراز پاکستان کے معروف شاعر احمد فراز کے صاحبزادے ہیں اور گزشتہ تین برس سے تحریک انصاف کے سینیٹر ہیں۔

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بنائے جانے سے قبل پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر پرسن کے طور پر کام کر رہے تھے۔

وہ پاکستان کی فوج کے سابق ترجمان رہ چکے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے شبلی فراز اور عاصم باجوہ کے تقرر کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے