عمر اکمل کے کرکٹ کھیلنے پر تین سال پابندی
پاکستان کرکٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کے کرکٹ کھیلنے پر تین برس کی پابندی عائد کی ہے۔
انٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے تین برس کی پابندی عائد کر دی گئی۔
عمر اکمل پر پابندی انضباطی پینل کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میران چوہان نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی دو بار خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا گیا۔

