امریکی ساحلوں پر آزادی مل گئی
امریکی میں کورونا وائرس کے باعث کیے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ساحلوں پر سینکڑوں شہری امڈ آئے۔

نیویارک کے گورنر نے کہا ہے کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں اور شہریوں کو اختلاط میں احتیاط کرنا ہوگی۔

کیلیورنیا کے شہر لاس اینجلس میں بھی شہریوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تفریحی مقامات کا رخ کیا۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 58 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ویتنام کی جنگ میں اس سے کم امریکی مارے گئے تھے۔

امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے جن میں سے ہزاروں کی حالت تشویش ناک ہے۔

