پاکستان24 متفرق خبریں

طبی عملے کے 444 افراد متاثر، آٹھ ڈاکٹر ہلاک

اپریل 30, 2020

طبی عملے کے 444 افراد متاثر، آٹھ ڈاکٹر ہلاک

پاکستان میں طبی شعبے سے منسلک مزید چھ افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جبکہ ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا۔ وائرس سے مرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔

پاکستان میں اب تک 444 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

وزارت قومی ہیلتھ ایمرجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک 216 ڈاکٹرز، 67 نرسنگ سٹاف جبکہ 161 میڈیکل کیئر سٹاف کے عملے میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

جمعرات کو محکمہ صحت کے مطابق ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد مرنے والے ڈاکٹرز کی کُل تعداد آٹھ ہو گئی۔

حکام کے مطابق طبی عملے کے 204 افراد آئسولیش، 138 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 94 کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ہیلتھ کیئر ورکرز متاثر ہوئے جن کی تعداد 103 ہے۔ پنجاب میں 102، بلوچستان میں 90 اور سندھ میں 86 ہیلتھ کیئر ورکرز متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 41 تک پہنچ گئی جبکہ آزاد کشمیر میں چار اور گلگت بلتستان میں 18 ہیلتھ کیئر ورکرز متاثرہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے