پاکستان پاکستان24

کورونا کے خاتمے کا کچھ نہیں کہہ سکتے: عمران خان

اپریل 30, 2020

کورونا کے خاتمے کا کچھ نہیں کہہ سکتے: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے کوئی کچھ بھی نہیں کہہ سکتا کہ کب تک چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کا نقصان خدشات سے کم ہے جبکہ کورونا ریلیف فنڈ میں دی گئی رقم کو چار گنا کر کے بے روزگاروں تک پہنچایا جائے گا۔
جمعرات کو اسلام آباد میں احساس پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’دنیا کو کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہونے تک اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہو گا‘۔

انہوں نے کہا کہ پہلے روز سے ہی احساس تھا کہ لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار مزدور اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والا طبقہ متاثر ہو گا اسی لیے احساس ایمرجنسی پروگرام شروع کیا گیا۔

’مجھے خوشی ہے کہ مستحق افراد کو رقوم کی فراہمی ہوئی، اب تک 66 لاک خاندانوں میں 81 ارب روپے تقسیم ہو چکے ہیں‘۔

وزیراعظم نے بے روزگار ہونے والے افراد کے حوالے سے کہا کہ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ایسے لوگوں کے اعدادوشمار اکٹھے کیے جائیں گے۔

عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی آلات کے حوالے سے بتایا کہ مقامی سطح پر یہ اشیا تیار کی جا رہی ہیں اور وینٹی لیٹر بھی ملک میں ہی بنائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ اشیا ہر جگہ فراہم کی جا رہی ہیں، اب ان کی برامد کے بارے میں بھی سوچا جا رہا ہے‘۔

وزیراعظم نے احساس پروگرام کے تحت سب سے زیادہ رقم صوبہ سندھ میں تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ابتدائی طور پر بیماری کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں تھیں اور اب دو ماہ بعد زمینی حقائق سامنے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بری خبر یہ ہے کہ کورونا سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہو گا جبکہ اچھی بات یہ ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بیماری نے جو شکل اختیار کی وہ ہمارے ہاں نہیں ہوا۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ پیر کے روز ایک اہم اجلاس میں لاک ڈاؤن اور دوسرے امور کے بارے میں مشاورت اور فیصلے کیے جائیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے