پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ ہلاکتیں

مئی 2, 2020

پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 419 ہو گئی ہے جبکہ 18 ہزار سے زائد شہریوں میں اب تک وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے چار ہزار 716 صحت یاب ہوئے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 مریض ہلاک ہوئے جن میں بلوچستان کے علاقے پشین کا 20 سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔

 سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 18 ہزار سے زائد  کیسز ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1297 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب اور سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد برابر ہوگئی ہے۔ دونوں صوبوں میں 118، 118 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد بھی دونوں صوبوں میں سات ہزار کے قریب پہنچنے والی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں 169 ہوئی ہیں۔ پشاور شہر میں مرنے والے افراد کی تعداد 90 ہے۔

بلوچستان میں اب تک وائرس سے 17 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اسلام آباد میں چار افراد عالمی وبا سے متاثر ہو کر لقمہ اجل بنے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے