سپین میں شہریوں کی 50 دن بعد جاگنگ
سپین میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ہزاروں شہریوں نے ساحل سمندر پر چہل قدمی، واک اور جاگنگ کی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں ملکوں میں سپین کا تیسرا نمبر ہے جہاں 25 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

سپین میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سخت لاک ڈاؤن تھا اور گھر سے بلاوجہ نکلنے پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے تھے۔

سپین میں اس وقت بھی ایک لاکھ سے زیادہ وائرس کے مریض زیرعلاج ہیں۔

