پاکستان24 عالمی خبریں

سائنسدان جلد ہی ویکسین بنا لیں گے: صدر ٹرمپ

مئی 4, 2020

سائنسدان جلد ہی ویکسین بنا لیں گے: صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے صدارتی الیکشن کے لیے اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنسدان کورونا کے علاج کی ویکیسن رواں سال کے اختتام تک بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وائرس سے ایک لاکھ امریکی ہلاک ہوں گے تاہم انہیں یقین ہے کہ امریکہ سال کے آخر تک ویکسین تیار کر لے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر انہیں ایسی کسی پیشن گوئی سے منع کریں گے لیکن وہ وہی کہیں گے جو وہ درست سمجھتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کہا کہ انہیں خوشی ہوگی اگر کوئی اور ملک امریکی محققین سے پہلے وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہو جائے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہزار کے لگ بھگ ہے اور 11 لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے