عالمی خبریں

’وائرس کی لیبارٹری میں تیاری کے ثبوت نہیں‘

مئی 5, 2020

’وائرس کی لیبارٹری میں تیاری کے ثبوت نہیں‘

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ امریکہ نے تاحال ایسے شواہد فراہم نہیں کیے جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔

ڈبلیو ایچ او کے حکام نے ورچول پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کو امریکہ کی جانب سے ایسے شواہد کا انتظار ہے جس میں ان کے اس الزام کی جانچ کی جا سکے کہ وائرس لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر اور سیکریٹری خارجہ نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ کورونا وائرس چین کی لیبارٹری میں تیار کر کے دنیا میں پھیلایا گیا۔

چین نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے امریکی حکام پر تنقید کی ہے کہ وہ دنیا کو گمراہ کر رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے