متفرق خبریں

پاکستان میں قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری

مئی 5, 2020

پاکستان میں قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری

پاکستان میں وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دے دی ہے تاہم اس میں قادیانی ممبر شامل نہیں۔

وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے بتایا ہے کہ وزارت مذہبی امور کی سمری کو منظور کر لیا ہے اور چیلا رام کیولانی کو چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کا تعلق سندھ ہندو کمیونٹی سے ہے۔ مفتی گلزار نعیمی اور مولانا عبدل خبیر آزاد مسلم ممبر ھونگے۔

پیر نور الحق قادری نے بتایا کہ ھندو اور مسیحی برادری سے تین تین ممبر شامل ھیں۔ سکھ برادری سے دو، کیلاش اور پارسی برادری سے ایک ایک ممبر شامل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا گیا، وزارت کی دونوں سمریوں میں قادیانی شامل نہیں کئے گئے تھے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بلحاظ عہدہ کمیشن کر ممبر ہوں گے جبکہ سیکرٹری مذھبی امور و بین المذاھب ھم اھنگی بلحاظ عہدہ کمیشن کے سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے