طورخم بارڈر پر ہزاروں پھنس گئے
پاکستان کے ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار میں گزشتہ کئی دنوں سے افغانستان جانے والے سینکڑوں مسافر طورخم بارڈر بند ہونے کے باعث پھنس گئے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق سرحد بند کیے جانے سے افغانستان جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لنڈی کوتل بازار میں واقع مساجد اور دیگر جگہوں پر افغانستان جانے والے چار ہزار سے زائد مسافر موجود ہیں جو رات دن سرحد کھلنے کے انتظار میں پھرتے ہیں۔
سینکڑوں افغان شہری بازار میں کھلی جگہوں، مساجد اور دوکانوں کے باہر رہائش پذیر ہیں۔
افغانستان جانے والے مسافروں نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان جانے کی جلد اجازت دی جائے تاکہ رمضان المبارک کے مہینے مشکلات میں کمی آئے اور اپنے گھروں کو پہنچ سکیں۔

