پاکستان24 عالمی خبریں

قطر ایئر ویز بھی بحران میں، ہزاروں فارغ

مئی 7, 2020 < 1 min

قطر ایئر ویز بھی بحران میں، ہزاروں فارغ

Reading Time: < 1 minute

دنیا کی بڑی فضائی کممپنیوں کو بدترین مالی بحران کا سامنا ہے اور ہزاروں کارکنوں کی ملازمیتں ختم کی جا رہی ہیں۔

دنیا کی جدید ترین ایئر لائن قطر ایئر ویز نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے فضائی کمپنیوں کو درپیش بحران کے باعث کمپنی تعداد میں ملازمین کو سبکدوش کرنے پر مجبور ہے۔

قطر ایئر ویز کے چیئرمین اکبر الباکر نے ملازمین کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کمپنی ان دنوں بڑے کٹھن مرحلے سے گزر رہی ہے اور ملازمین کی بڑی تعداد کو ملازمت سے فارغ کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں یہ نہیں بتایا کہ کتنے ملازم سبکدوش ہوں گے تاہم یہ اطلاع اظہار افسوس کے ساتھ دی کہ بہت سارے ملازم سبکدوش کیے جائیں گے. یہ وعدہ بھی کیا گیا کہ حالات بہتر ہوتے ہی کئی افراد کو نوکریوں پر بحال کر دیا جائے گا۔

قطر ایئر ویز کے 45 ہزار سے زیادہ ملازم ہیں جبکہ اس کے  پاس  240 طیارے ہیں۔

چیئرمین اکبر الباکر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کمپنی کے مستقبل کے لیے وہ سخت فیصلوں پر مجبور ہیں۔ فی الوقت تمام کارکنوں کو ملازمتوں پر برقرار نہیں رکھا جاسکتا اور بڑی تعداد میں چھانٹی کرنا پڑے گی۔

قبل ازیں سکینڈینیویا کی ایئر لائن ایس اے ایس نے پانچ ہزار کارکنوں کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ مشرق وسطی کی فضائی کمپنیوں کو نئے کورونا وائرس بحران کی وجہ سے  24 ارب ڈالر کا خسارہ ہوگا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے