پاکستان24 متفرق خبریں

فوج کا تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

مئی 11, 2020

فوج کا تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

پاکستان کی فوج کے اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے وزارت خزانہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات، مہنگائی اور روپے کی قدر گرنے کی وجہ سے فوج کے اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں میں اس بجٹ کے دوران 20 فیصد اضافہ کیا جائے۔

خط میں وزارت دفاع کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ تینوں افواج کے اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں میں اضافے کا کل حجم 63 ارب اور 30 کروڑ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد معیشت بدحالی کا شکار ہے اور ملکی کرنسی کی قدر تیزی سے گری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے