عالمی خبریں

’ویکسین پر پہلا حق امریکہ کا نہیں‘

مئی 14, 2020

’ویکسین پر پہلا حق امریکہ کا نہیں‘

فرانس نے کہا ہے کہ کورونا کی ویکسین پر پہلا حق امریکہ کا ہو یہ بات قبول نہیں ہے۔

فرانس کے ڈپٹی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ان کے لیے ناقابل قبول ہوگا کہ مالی مفاد کے لیے ادویہ ساز کمپنی ویکیسن پہلے کسی خاص ملک کو ترجیحی بنیادوں پر سپلائی کرے۔

قبل ازیں برطانوی ادویہ ساز کمپنی سنوفی نے اعلان کیا تھا کہ اگر کورونا کی ویکسین تیار کرنے کی اس کی کوششیں کامیاب ہوئیں تو وہ سب سے پہلے امریکہ کو بھیجیں گے کیونکہ انہوں نے سرمایہ کاری کا خطرہ مول لیا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا میں وائرس سے تین لاکھ کے لگ بھگ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 84 ہزار امریکی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے