رابرٹ ڈی نیرو نے ٹرمپ کو پھر پاگل کہہ دیا
Reading Time: < 1 minuteہالی وڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور امریکی صدر کے سخت ناقد رابرٹ ڈی نیرو نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک پاگل شخص ہیں جن کو وائرس سے مرتے لوگوں کی پرواہ نہیں۔
رابرٹ ڈی نیرو نے بی بی سی ٹی وی کے پروگرام ‘نیوز نائٹ’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہونا چاہتے ہیں انہیں یہ پرواہ نہیں ہے کہ کورونا سے کتنے لوگ مریں۔
رابرٹ ڈی نیرو امریکی ریاست نیویارک میں مقیم ہیں جو کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور جہاں 27 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ڈی نیرو نے گزشتہ الیکشن کے دوران بھی صدر ٹرمپ کی سخت مخالفت کی تھی اور ان کی کئی ویڈیوز میں ٹرمپ کو گالیاں بھی دی گئیں۔
نیوز نائٹ پروگرام میں ڈی نیرو نے نیویارک میں کورونا کی صورتحال اور اپنے ذاتی مشاہدے کے بارے میں بات کی اور وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر ٹرمپ انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔