پاکستانی کابینہ میں کل کتنے وزیر و مشیر؟
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ شہبازگل کی بطور معاون خصوصی شمولیت کے بعد وزراء کی کل تعداد 27، وزرائے مملکت 4 مشیروں کی تعداد 5 ہے جبکہ معاونین خصوصی کی تعداد 15 ہوچکی ہے۔ کابینہ کا مجموعی حجم بڑھ کر 51 ہوگیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں سیاسی رابطہ کاری میں معاونت کے لیے شہبازگل کے بطور معاون شمولیت کے بعد کابینہ کا حجم بڑھ کر 51 ہوگیا ہے جن میں سے 19 افراد غیر منتخب ہیں۔
تحریک انصاف کی وفاقی حکومت میں وزراء کی کل تعداد 27 ، وزرائے مملکت چار، مشیروں کی تعداد پانچ جبکہ معاونین خصوصی 15 ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم کے دو معاونین کا درجہ وفاقی وزرا کے برابر ہے جن میں ثانیہ نشتر اور معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب شامل ہیں۔
وزارت اطلاعات کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کے علاوہ کابینہ کے غیر منتخب ارکان میں 7 ڈاکٹرز شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے پاس چھ اہم وزارتوں تجارت، ماحولیاتی تبدیلی، پارلیمانی امور، خزانہ اور وزارت صحت اور سمندر پار پاکستانیز کا قلمدان ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان ماضی میں کابینہ کا حجم کم رکھنے پر زور دیتے رہے ہیں۔

