پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان میں 800 سے زائد ہلاکتیں

مئی 15, 2020

پاکستان میں 800 سے زائد ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 800 سے بڑھ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جمعے کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 37 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، اموات 803 ہیں، جبکہ 10 ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1430 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے اور 33 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستان میں سب سے ہلاکتیں صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 284 ہو چکی ہے اور متاثرین پانچ ہزار 423 ہیں۔

سندھ میں 14 ہزار 099 کیسز ہیں اور ہلاکتیں 243 ہیں جبکہ پنجاب میں کیسز کی تعداد 13 ہزار 914 ہے اور 214 ہلاکتیں ہوئی ہیں بلوچستان میں کورونا وائرس کے دو ہزار 310 کیسز ہیں جبکہ 30 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 866 اور اموات سات ہیں۔ 

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں متاثرین 105 اور صرف ایک ہلاکت ہوئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 501 کیسز ہیں اور چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے