متفرق خبریں

لاپتہ عمران خان کو بازیاب کیا جائے: عدالت

مئی 15, 2020

لاپتہ عمران خان کو بازیاب کیا جائے: عدالت

اسلام آباد ہائی نے لاپتہ شہری عمران خان کی بازیابی کے لیے حکومت کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کی والدہ نسرین بیگم کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی۔

درخواست گزار کی جانب سے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم پیش ہوئے۔

وفاق کی جانب سےایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے مزید وقت کی استدعا کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے استدعا کی کہ عدالت کچھ وقت دے تو میں اس کیس کو دیکھ لیتا ہوں۔

وکیل انعام الرحیم نے کہا کہ طارق کھوکھر صاحب کا موقف لاپتہ افراد کیسز میں سپریم کورٹ میں بھی مثبت ہوتا ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت سیکرٹری دفاع سے حلف نامہ منگوا لے کہ لاپتہ شہری ان کے پاس نہیں، میرے لاپتہ ہونے پر پہلے کہا جا رہا تھا کہ کہ ہمارے پاس نہیں، ہائی کورٹ نے جب حلف نامہ مانگا تو انہوں نے کہا ہمارے پاس ہی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جب وہ وقت مانگ رہے ہیں ان کو وقت دے دیتے ہیں، لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 جون تک ملتوی کر دی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے