پاکستان24 عالمی خبریں

ایئر کینیڈا کے آدھے ملازمین فارغ

مئی 16, 2020 < 1 min

ایئر کینیڈا کے آدھے ملازمین فارغ

Reading Time: < 1 minute

کینیڈا کی بین الاقوامی فضائی کمپنی لائن ایئر کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے آدھے ملازمین کو نوکری سے برطرف کر رہی ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی تکیلف دہ فیصلہ ہے تاہم اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی فضائی آپریشنز اور مسافروں کی آمد و رفت بند ہے۔

گزشتہ تین ماہ سے دنیا کے تمام بڑی ایئر لائنز کو کروڑوں ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے۔

ایئر کینیڈا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مستقبل قریب میں فضائی سروس میں بہتری کی کوئی امید نہیں اور کمپنی مزید خسارہ برداشت کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

ایئر کینیڈا میں لگ بھگ 38 ہزار افراد کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قطر ایئر لائن سمیت دنیا کی بیشتر فضائی کمپنیوں نے اپنے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے