ملائیشیا کی جیلوں سے 250 پاکستانیوں کی واپسی
ملائیشیا کی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔
حکام کے مطابق ملائیشیا کی جیلوں میں قید 250 پاکستانی قیدی ملائیشین ایئرلائن کے ذریعہ لاہور پہنچے ہیں۔
اتوار کو ملایشین اہرلاین کے طیارے نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل اہرپورٹ پر لینڈ کیا۔ واپس آنے والے پاکستانی قیدیوں کی ایئرپورٹ پر اسکرینگ کی گئی۔
کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔
ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کا کہنا ہے کہ عید سے قبل 3 فلائٹس کے ذریعہ تمام پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

