متفرق خبریں

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان

مئی 17, 2020

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان

پاکستان میں صوبہ پنجاب کی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ بحالی کے حتمی ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹرز کورونا وبا سے بچاو کے لیے 27 نکاتی ایس او پیز پر عمل کرکے کل سے سروس جاری رکھ سکیں گے، مسافروں کے لیے ای ٹیکٹنگ لازمی قرار دے دی گئی، 65 سالہ مسافر کے ساتھ والی سیٹ خالی رکھی جائے گی، کھانسی یا تیز بخار والے شخص کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار نہیں ہونے دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے ایرکنڈیشنڈ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد جبکہ نان اے سی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے میں78 سے93 پیسہ فی کلو میٹر کمی کا اعلان کیا ہے، کرایوں کی کمی اور ایس او پیز کا ایک ہی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، حتمی ایس او پیز کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی میں بیٹھنے والے 3 فٹ کا فاصلہ رکھیں گے، سفر مکمل کرنے پر بس یا ویگن کو جراثیم کش ادویات سے دھویا جائے گا، ہوا کے لیے بس یا ویگن کی ونڈوز کو کھلا رکھا جائے گا، بس ٹرمینل اور بس یا ویگن میں ہیڈ سینیٹائزر موجود ہونا چاہئیے، بخار یا شدید کھانسی کی صورت میں مسافر کو گاڑی میں سوار نہیں ہونے دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافر اور عملے کے افراد کے لیے ماسک اور گلوز پہننا لازم ہوگا ، پبلک ٹرانسپورٹ میں بیٹھنے سے پہلے مسافر کا ٹیمپریچر چیک کیا جائے گا، کھانسی نزلہ زکام کے لیے ٹشو کا استعمال کیا جائے گابس ، کوسٹر یا ویگن میں سوار 65 سالہ مسافر کے ساتھ والی سیٹ خالی رکھی جائے گا، ڈرائیور اور کنڈیکٹر کا ٹیمپریچر سفر شروع کرنے سے پہلے چیک کرنا لازمی قرار دیا گیا، مسافروں اور بس عملہ کے درمیان سماجی فاصلہ یقینی بنانا ہوگا، ٹرمینل میں پارکنگ سائیٹس پر نشانات لگائے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ بس ٹرمینلز پر اضافی اہلکار تعینات کرکے رش جمع نہیں ہونے دیا جائے گا، مسافروں کو الیکٹرانک ٹکیٹنگ جاری کی جائے تاکہ مسافروں کو ٹریک کرنا آسان ہوسکے۔

پنجاب بھر کے تمام بس ٹرمینلز پر ایس او پیز کو نمایاں جگہوں پر چسپاں کیا جائے گا تاکہ کورونا وبا سے بچا جاسکے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے