متفرق خبریں

پاکستان میں دو ہزار نئے کیسز، ہلاکتیں 903

مئی 18, 2020

پاکستان میں دو ہزار نئے کیسز، ہلاکتیں 903

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہزار 125 اور اموات کی تعداد 903 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 15 ہزار446 ،سندھ میں 16 ہزار 377، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار61، بلوچستان میں 2 ہزار 692، گلگت بلتستان میں 540،اسلام آباد میں 947 جبکہ آزاد کشمیر میں 112 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 3 لاکھ 87 ہزار 335 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 925 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 ہزار922 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 313 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 903 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 277، پنجاب میں 260، خیبر پختونخوا میں 318، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 36 اور اسلام آباد میں 7 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 735 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 9ہزار 431 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے