ووہان سے پاکستانی طلبہ کی پہلی فلائٹ
کورونا وائرس کی وبا کے باعث چین کے شہر ووہان میں پھنسے طلبہ کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی خصوصی پرواز لے کر وطن واپس پہنچ گئی۔ پاکستان پہنچنے والے 274 طلبہ کو اڑتالیس گھنٹوں کے لیے مال روڈ کے دو ہوٹلوں سمیت۔دیگر جگہوں پر قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
چین کے شہر ووہان میں چھ ماہ سے پھنسے پاکستانی طلبا کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز پر بھیجنے سے قبل چینی حکام نے تین بار طبی معائنہ کیا جبکہ بخار کی علامات ظاہر ہونے پر 16 پاکستانی طلبہ کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔
قومی ائیرلائن کی وطن واپس پہنچنے والی پرواز میں سوار طلبا کا ایئرپورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم نے دوبارہ طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیا، پرواز کے اڑان بھرنے سے قبل بھی تمام طلبہ کا جہاز میں ہی میں بخار چیک کیا گیا، سولہ طلبہ کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر دوبارہ جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا اور اس دوران پرواز تین گھنٹے کی تاخیر سے اڑان بھری،وطن واپس پہنچنے والے 274 طلباء کو 48 گھنٹوں کے لیے مال روڈ کے دو ہوٹلوں، کٹاس کالج چکوال میں قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

