پاکستان میں ہلاکتیں 1000 سے بڑھ گئیں
پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار کا ہندسہ پار کر گئی ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں اب تک 47 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس پایا گیا جن میں سے 13 ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار نو افراد کی مرض سے موت واقع ہوئی ہے۔
صوبہ سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار کے لگ بھگ ہے جن میں سے پانچ ہزار سے زائد صحت یاب ہوئے۔ پنجاب میں اب تک 16 ہزار 685 افراد میں کورونا مثبت آیا ہے جن میں سے چھ ہزار صحت یاب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا میں اس عالمی وبا سے اب تک 50 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ تین لاکھ 23 ہزار کی موت ہوئی ہے۔

