متفرق خبریں

جہاز گرنے سے مکانوں میں لوگ کیسے بچ گئے؟

مئی 23, 2020

جہاز گرنے سے مکانوں میں لوگ کیسے بچ گئے؟

پاکستان کی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 8303 جمعے کو جناح ائیرپورٹ سے متصل ماڈل کالونی کے گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوئی جس میں 97 مسافر ہلاک ہوئے تاہم ابتدائی خدشات کے برعکس طیارہ گرنے سے مکانوں میں کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جہاز کی زد میں آکر 24 کے قریب مکان بھی متاثر ہوئے جن کے مکینوں کے لیے متبادل رہائش کا انتظام کیا گیا۔

پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے محض چار کلومیٹر دور ماڈل کالونی کے علاقے کاظم آباد میں واقع جناح گارڈن کے گھروں پہ گرا لیکن خوش قسمتی سے جہاز کا مرکزی حصہ کسی بھی گھر کی چھت پر نہیں بلکہ مکانوں کے درمیان گلی میں گرا جس میں لوگوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارک تھیں۔

آگ لگنے سے 15 کے لگ بھگ مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ تقریباً 17 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں جل گئیں۔

مقامی آبادی کے مطابق جہاز گرنے سے گھروں کے مکین معجزانہ طور پر بچ گئے۔ چند افراد کو معمولی زخم آئے جن کا علاج کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے