برطانیہ میں کورونا ویکسین کے کلنیکل ٹرائلز
برطانیہ میں کورونا کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے لیے رضاکاروں کی بھرتی کی جا رہی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق لندن میں طبی محققین کی ایک ٹیم کووڈ 19 کی ویکیسن کے کلینیکل ٹرائلز کے لیے رضا کار ڈھونڈ رہی ہے جبکہ ایک اور ٹیم نے ایک ایسے علاج کی آزمائش شروع کی ہے جس سے کورونا کی وجہ سے شدید بیمار مریضوں کی جان بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36 ہزار سے زائد ہے۔
کورونا وائرس کی ویکسین پر رواں سال جنوری سے جاری یہ تحقیقن آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے آکسفورڈ ویکسین گروپ نامی ایک تنظیم کے ساتھ مل کر کی گئی تھی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سائنس دان اپریل میں ابتدائی ٹرائلز کے بعد اب ویکسین کے مزید کلینیکل ٹرائلز کے لیے 10 ہزار سے زائد رضا کاروں کو بھرتی کر رہے ہیں۔

