اسلام آباد پولیس پر حملے میں دو اہلکار ہلاک
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستے پر ترنول کے علاقے 26 نمبر چونگی ناکے پر تعینات جوانوں پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ASI محسن ظفر اور ہیڈ کنسٹیبل سجاد ہلاک ہوگئے۔
اسلام آباد پولیس کے بیان کے مطابق آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی سربراہی میں دو سپیشل انوسٹی گیشن ٹیمیں قائم کی گئی ہیں اور اسلام آباد پولیس پورے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کررہی ہے۔
دریں اثنا کالعدم حزب الاحرار نامی تنظیم نے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

