دنیا میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد ہلاکتیں
عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دنیا میں اب تک 55 لاکھ 93 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 22 لاکھ 88 ہزار سے زائد صحت یاب ہوئے جبکہ تین لاکھ 50 ہزار 509 کی کورونا سے موت واقع ہوئی۔
سپین میں دس دن کے سوگ کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ تحقیق کے مطابق اگست تک برازیل میں ایک لاکھ 25 ہزار اموات ہوں گی۔
امریکہ میں سب سے زیادہ اموات ایک لاکھ رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 15 لاکھ کے لگ بھگ متاثرین ہیں۔

