پاکستان پاکستان24

ملک ریاض،عظمی خان پر تشدد کے واقعہ سے لاتعلق؟

مئی 27, 2020

ملک ریاض،عظمی خان پر تشدد کے واقعہ سے لاتعلق؟

پاکستان کے مشہور اور متنازع پراپرٹی ڈیلر و ٹھیکیدار ملک ریاض نے کہا ہے کہ ان کا اداکارہ عظمی خان پر تشدد کے واقعہ سے تعلق نہیں اور یہ کہ ان کے خلاف پراپیگنڈ کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عظمی خان اور ان کی بہن کو ایک خاتون دھمکی دے رہی ہے اور الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ عثمان نامی شخص سے تعلقات رکھتی ہیں۔

ملک ریاض نے کہا ہے کہ ان کا عثمان نامی کوئی بھانجا یا بھتیجا نہیں ہے جبکہ دوسری جانب عظمی خان نے پنجاب پولیس کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ امبرین ریاض ملک اور ان کی بہن نے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور یہ کہ وہ قانون کے مطابق پولیس سے میڈیکل کرانے کی درخواست کرتی ہیں۔

پاکستان میں اس وقت ٹھیکیدا کی بیٹی اور عظمی خان کے نامی سے ٹوئٹر پر دو ٹاپ ٹرینڈ چل رہی ہے۔

ہزاروں صارفین نے تشدد اور دھمکیوں کی ویڈیو شیئر کر کے تبصرے کیے ہیں۔

کئی صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر کسی کے تعلقات ہیں تو صرف عورت ہی قصوروار کیوں اور اس کی ویڈیو کیوں وائرل کی گئی؟ عثمان نامی شخص کی تصویر کیوں نہیں ہے اور اس کو کیا سزا دی گئی۔

پاکستان میں سوشل میڈیا کے ہزاروں صارفین نے ملک ریاض کے طاقتور ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

یہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا ہے اور تاحال پولیس کی جانب سے کارروائی نہیں کی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے