متفرق خبریں

بالآخر ملبے سے کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا

مئی 28, 2020

بالآخر ملبے سے کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا

کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملبے کے نیچے سے مل گیا ہے۔

اس سے قبل بلیک باکس اور دیگر پرزے مل گئے تھے مگر تحقیقات میں پیش رفت کے لیے اہم سمجھے جانے والے کاک پٹ وائس ریکارڈر کے غائب ہونے پر سوال اٹھ رہے تھے۔

حکام کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ بھاری پروازوں کو اٹھوانے کی ہدایات جاری کیں اور جمعرات کی صبح نئے سرے سے تلاش کا کام شروع کیا گیا جس کے دوران ملبے کے نیچے دبا ہوا وائس ریکارڈر مل گیا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر ملبے تحقیقاتی عمل میں بہت مدد ملے گی۔ پی آئی اے کی ٹیمیں بہت سرکردگی سے اس اہم پرزے کی تلاش میں سرگرم تھیں۔

ترجمان کے مطابق کاک پٹ وائس ریکارڈر ائیرکرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹیگیشن بورڈ کے حوالے کرنا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعے کو حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے میں 97 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ دو مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے