پاکستان24 متفرق خبریں

طیارہ حادثے کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

مئی 28, 2020

طیارہ حادثے کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے طیارے کے متاثرین کے ساتھ ان افراد کوبھی معاوضہ ادا کرنےکی ہدایت کی ہے جن کے گھر یا املاک اس حادثے سے متاثر ہوئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت متاثرین کو یقین دلاتی ہے کہ اس افسوس ناک واقعےمیں انصاف کےتمام تقاضےپورے کیےجائیں گے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت طیارہ حادثے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ ہوا بازی غلام سرورخان، وزیرِاطلاعات سینٹرشبلی فراز، معاون خصوصی لیفٹینٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ، شہباز گل، سیکرٹری ہوا بازی ڈویژن حسن ناصرجامی، چیف ایگزیکیٹو پی آئی اے ائیرمارشل ارشد محمود ملک ودیگر نے شرکت کی۔


وزیراعظم عمران خان کو پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات، حادثے کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کو یقینی بنانےکے لئےملکی اور غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کیےجانے اور اب تک کی پیش رفت کےحوالےسےتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نےطیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ عید کے موقع پر یہ حادثہ قوم کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں وہ غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعظم نے حادثےکےمتاثرین کومعاوضہ ادا کرنےکی ہدایت کی اور کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم حکومت متاثرین کویقین دلاتی ہے کہ اس افسوس ناک واقعےمیں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے