چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بھی وائرس سے متاثر
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی والدہ، بیٹے، بھائی اور بھتیجوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
دوسری جانب جمعرات کو محکمہ صحت بلوچستان نے صوبائی حکومت کو مکمل لاک ڈاون اور کرفیو کے نفاذ کی سفارش کی ہے۔
ادھر کوئٹہ کے بولان میڈیکل ہسپتال کے ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر زبیر احمد کورونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کی زیر صدارت طبی ماہرین اور ڈاکٹرز کے اجلاس میں وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

