امریکہ کا عالمی ادارہ صحت سے تعلق ختم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اس ذیلی ادارے کو امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ فنڈز یعنی سالانہ ساڑھے چار سو ملین ڈالرز فراہم کرتا رہا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ’ہم آج سے ڈبلیو ایچ او سے تعلق ختم کر رہے ہیں .فنڈزسے عالمی سطح پر ہنگامی پبلک ہیلتھ کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا ‘.
یاد رہے کہ صدرٹرمپ نے عالمی ایجنسی کی فنڈنگ پہلے ہی معطل کررکھی ہے۔ امریکی صدر کا الزام ہے کہ ڈبلیو ایچ او چین کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ اعلان ایسے وقت کیا ہےجب یورپ نے طویل لاک ڈاون نے بعد معمول کی زندگی کی طرف تیزی سے لوٹنے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے ہیں۔
امریکی صدر کے اس اقدام سے عالمی ادارہ صحت کو اپنے آپریشنز جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور غریب مماک میں اس سے منفی اثر دیکھنے میں آئے گا۔

