’جان اللہ کو دینی ہے‘ بھی کورونا کا شکار
پاکستان کے وزیر مملکت برائے انسداد منشیات اور سرحدی امور شہریار آفریدی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خود کو گھر پر الگ کر لیا ہے۔
رانا ثنا اللہ پر منشیات کیس بنانے میں ’جان اللہ کو دینی ہے‘ کے جملے سے مشہور ہونے والے شہریار آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کئی ارکان پارلیمنٹ وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کورونا کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

