متفرق خبریں

نواز شریف کی نئی تصویر کہاں سے آئی؟

مئی 30, 2020

نواز شریف کی نئی تصویر کہاں سے آئی؟

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں چائے پینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف جا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا ہے کہ نواز شریف کو دیکھ کر مخالفین کے اوسان خطا ہوتے ہیں، تصویر کا مقصد تشہیرنہیں تذلیل تھا۔

ان کے مطابق جو لوگ زبردستی آئی سی یو میں گھس کر ان کی بیہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کرسکتے ہیں ان کے لیے میاں صاحب کی گھر کی چھت پر گھر کی خواتین سمیت چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہے۔

مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا کہ اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا؟۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاجس طرح نواز شریف کی ایک جھلک دیکھ کرمخالفین کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں اسی طرح تصویر سے ان کے چاہنے والے خوش ہوئے ہیں، تصویر سے نواز شریف کے چاہنے والوں کو حوصلہ ملا ہے، ایسی حرکتوں سے مخالفین صرف اپنا مزید نقصان اور میاں صاحب کا انجانے میں فائدہ کرجاتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے